نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے چارج سنبھال لیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی پولیس لائنز آمد پر ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او گجرات کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے پولیس لائنز میں قائم یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے وطن عزیز اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پولیس فورس کے حوصلے و عزم کو ہمیشہ بلند رکھتی ہیں۔
ڈی پی او گجرات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

خاص خبریں