چوہدری ذیشان یونس عوامی توقعات پر پورا اترینگے:افتخار احمد نون

گجرات(فرقان شاہد سے) ممتاز بزنس مین سپین‘ متحرک سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری افتخار احمد نون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ذیشان یونس کی کامیابی مسلم لیگ ن کے سنگ دھڑے کی محنت کا ثمر ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں عزت سے نوازا ہے اور ہمارے پیارے بھائی چوہدری ذیشان یونس کا فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی انشاء اللہ وزیر اعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ یہ سب مسلم لیگ ن پر مہاجرین جموں و کشمیر کا اعتماد اور میاں نواز شریف‘شہباز شریف‘ حمزہ شہباز کی قیادت اور ہماری گجرات کی قیادت نوابزادگان اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انشاء اللہ ہمارے پیارے بھائی چوہدری ذیشان یونس عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔

خاص خبریں