پولیو پروگرام کا جائزہ، عالمی ادارۂ صحت کی صوبائی ٹیم نے ضلع گجرات کی کارکردگی کو سراہا

گجرات: پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارۂ صحت کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ٹیم نے 16 سے 17 جولائی تک ضلع گجرات کا دورہ کیا اور پولیو پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ٹیم نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، فوارہ چوک کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر گزشتہ تمام پولیو مہمات، نگرانی کے نظام، ویکسینیشن سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع گجرات سے گزشتہ دو سال کے دوران حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونے مسلسل منفی آئے ہیں، جو پولیو وائرس کی مؤثر روک تھام اور نگرانی کے نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔صوبائی ٹیم نے ضلع گجرات میں پولیو پروگرام کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین اور انکی ٹیم اور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پولیو پروگرام سے وابستہ تمام افسران و عملے کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گ