ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس

گجرات (کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے زیرِ تفتیش قتل، اقدامِ قتل اور مغویان عدم بازیاب کے مقدمات کے حوالے سے تفتیشی افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش قتل، اقدامِ قتل اور مغویان عدم بازیاب مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی میرٹ پر بروقت، شفاف اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنایا جائے، شواہد کو مکمل کیا جائے، اشتہاری و نامزد ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے اور تمام مقدمات کو قانون کے مطابق مقررہ مدت میں یکسو کیا جائے۔