ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر شہید کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب کی قبر پر حاضری دی، شہید کی لحد پر پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے والدین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائ پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈی پی او گجرات نے شہید کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس اپنے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔