گجرات:ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی عید الفطر روایتی جو ش و جذبے اور مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی ‘ عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے ‘ اسلامک سنٹر جامع مسجد قرطبہ میں عید الفطر کافقید المثال اجتماع ہوا ‘ جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے ہزاروں افراد کے بڑے اجتماع سے عید الفطر کا خصوصی خطاب کیا ‘نماز عید کی ادائیگی کے بعد اسلامک سنٹر میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں ‘ کارکنان ‘ شہریوں ‘ کسان بورڈ کے ذمہ داران ‘ اوورسیز پاکستانیوں‘ صحافی برادری سمیت بچوں کی خصوصی عید ملی ‘ اس موقع پر بچوں کیساتھ اظہار شفقت کرتے ہوئے ان میں عیدی بھی تقسیم کی گئی‘ مہمانوں کا پرتپاک استقبال اور انکی تواضح کی گئی ‘ ڈاکٹر طارق سلیم نے اسلامک سنٹر میں مشرق وسطی کی جنگی صورتحال ‘ ملک کے سیاسی حالات اور دیگر اہم امور پر صحافی برادری کیساتھ تبادلہ خیال کیا ‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے وزراء‘ مشیران ‘ سابق وزرا سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات نے عید اپنے ضلع میں منائی علاقائی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوںاور کارکنان سے عید ملی