عوام نے بہترگورننس اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیرقرار دے دیا۔پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں کھل کر اپنی رائے کااظہار کررہے ہیں۔کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اور گجرنوالہ کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے۔شہریوں کے مطابق انتظامی یونٹس کے قیام سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے الگ صوبے کا قیام ناگزیر ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ صوبوں کو 2 یا 3 حصوں میں تقسیم کرنے سے انتظامی امور پر بہتر کنٹرول اورعام آدمی کی رسائی آسان ہوگی۔عوامی رائے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملکی مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ہے۔