مالاگا: نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا جانے والی پرواز میں شراب کے نشے میں دھت ایک 36 سالہ مسافر نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے چار فضائی میزبانوں کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔مسافر کے اشتعال انگیز رویے اور عملے کے لیے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پائلٹس کو پرواز مقررہ وقت سے پہلے مالاگا ایئرپورٹ پر اتارنا پڑی۔طیارے کے مالاگا پہنچتے ہی اسپین کے سول گارڈز نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مسافر شدید اشتعال کی حالت میں تھا، جس کے باعث اسے ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں تفتیش کے بعد اسے رہا کردیا گیا، تاہم اس کے خلاف فضائی میزبانوں سے مبینہ جنسی بدسلوکی اور سرکاری اہلکار پر حملے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔