موٹر سائیکل سواروں کے فیول میں 45 سو کا اضافہ‘ رکشہ اور بائیکیا بھی پریشان

وفاقی حکومت کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں پٹرول مہنگا ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کا یومیہ فیول خرچہ 150 روپے بڑھ گیا جس سے انکے ماہانہ ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں 4500 روپے کا اضافہ ہوگیارکشہ یونین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد کرایوں 20 سے 30 روپے کا اضافہ کم فاصلے کا کرایہ 40 روپے، درمیانی فاصلے کا کرایہ 70 اور زیادہ فاصلے کا کرایہ 100 سے زا ئد بڑھ گیا ہے جن موٹر سائیکل سواروں کا یومیہ پیٹرول دو لیٹر لگتا ہے۔ ان کا ماہانہ بجٹ 27600 روپے ہوگیا ہے آئل اور دیگر اخراجات ملا کر یہ خرچہ 30 ہزار ہوگیا موٹر سائیکل پر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والے نوجوانوں کے مطابق کم ازکم 70 سے 150 روپے فاصلے کے مطابق کرایہ بڑھا ہے