کراچی:پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے بھر میں بارش اور تیز ہواو¿ں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے حکام اور عوام سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ نے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری مشینری کے ساتھ الرٹ پر رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ حکام نے خبردار کیا کہ تیز ہوائیں اور ممکنہ ڑالہ باری کمزور ڈھانچوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہے حکام کے مطابق پاکستان محکمہ موسمیات نے سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے ساتھ ساتھ 28 اور 29 مارچ کو بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ اضلاع متاثر ہو سکتے ہیںحکام نے یہ بھی کہا کہ مختلف علاقوں میں کھڑی فصلیں نقصان کا شکار ہو سکتی ہیں اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ سیاح اور مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کریںچیف سیکریٹری سندھ نے تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔