اسلام آباد:عید کے چاند سے متعلق شہری اپنی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیاعید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کے لیے ہائیکورٹ میں دائر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرلی سماعت کے دوارن درخواست گزار شہری عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے کہ چاند کا اعلان جلدی کیا جائے، کیونکہ اعلان میں تاخیر کے باعث لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں اور رات گئے اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے درخواست گزار نے مزید مو¿قف اختیار کیا کہ انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی جائے اور عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیا جائے گا، پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں، پھر میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے، اسی لیے وقت لگ جاتا ہے۔