طالبان رجیم اور خوارج کی اسلام کی گمراہ کن تشریح: پاکستان اور آزاد کشمیر کا شہریوں کا شدید ردعمل

طالبان رجیم اور خوارج کی جانب سے اسلام کی گمراہ کن تشریح کرنے پر آزاد کشمیر کے شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے افغان طالبان رجیم اور خوارج نے مذہب کو ہمیشہ اپنے ذاتی اور مذموم مقاصد کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ مذہب کا لبادہ اوڑھے طالبان رجیم اور خوارج کا اسلام اور اسلامی روایات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے شہری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اسلام کی غلط تشریح کر کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو خودکش حملوں پر اکساتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔ فتن? الخوارج اور طالبان رجیم جہاد کی گمراہ کن تشریح کر کے یہود و ہنود کی پراکسی بن چکے ہیں مذہب کی گمراہ کن تشریح کرنے پر طالبان رجیم کو آزاد کشمیر کے شہریوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ طالبان رجیم اور خوارج مذہب کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔