حضرت علی مرتضی کی تعلیمات ناانصافی کےخلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کی حیات مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے یوم شہادت سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات انسانیت کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں حضرت علی مرتضی کا پیغام ہمیں برداشت، وقار اور سب کے لیے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے گورنر سندھ کامران تیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہادتِ حضرت علی ہمیں ان کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل کی یاد دلاتا ہے، حضرت علی شجاعت، عدل اور علم کی عظیم شخصیت تھے، حضرت علی کی زندگی انسانیت، انصاف اور حق کی سربلندی کا روشن پیغام ہے