خاتون وکیل کو روسٹرم پر ’’چیونگم‘‘ چبانا مہنگا پڑ گیا

کراچی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کو روسٹرم پر ’’چیونگم‘‘ چبانا مہنگا پڑ گیا۔جسٹس خادم حسین سومرو خاتون وکیل چیونگم چبانے پر برہم ہوگئے۔دورانِ سماعت، جسٹس خادم حسین نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کے پاس ہائیکورٹ کا لائسنس ہے؟ روسٹرم پر کھڑے ہوکر چیونگم نہیں چباتے، ہم بھی چیونگم نہیں چبا رہے اور نہ چباتے تھے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل صاحبہ یہ ادارہ آپ کا ہے، اس کو اوون کریں