شہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی، جس کے بعد شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز صاحب، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہی عوام کو ریلیف دینا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائے جن سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں نیچے رہے، مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جس کا ڈائریکٹ ریلیف عوام کو پہنچے۔