اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات کا 3.5 ارب ڈالر قرض واپس کردیا جائے گا، جو ایک ماہ کے لیے رول اوور ہوا تھا3.5 ارب ڈالر میں 450 ملین ڈالر کا قرض 97-1996 میں لیا گیا تھا جو پاکستان 30 سال بعد اگلے ہفتے واپس کر رہا ہے متحدہ عرب امارات اس سے پہلے قرض رول اوور کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا تاہم امریکااسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے یہ عمل تیزی سے آگے بڑھنے لگا اور اب قرض کی واپسی کے لیے تیاریوں کی صورت میں مکمل ہو رہا ہے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض کے لیے پاکستان کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین نے اگلے سال ستمبر میں پروگرام کے مکمل ہونے تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں مشترکہ طور پر 12.5 ارب ڈالر ڈپازٹس برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔