اسلام آباد:ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عہدے سے مستعفی

اسلام آباد:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ انہوں نے بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی اور اب نئی ذمہ داری کے پیش نظر ان کا استعفا منظور کیا جائے استعفے کے متن میں ایاز شوکت نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے انہیں چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کیا ہے، جس کے باعث وہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے پر مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔