اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیںذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔