جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا
اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجموعی حکومتی کارکردگی اور اہم عوام مسائل زیر غور آئیں گے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا، اجلاس جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا اجلاس میں مشرق وسطی صور تحال، امریکا اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں پاک افغان جنگ کے مضمرات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ملک کی موجودہ صور تحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔