راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو بانی پی ٹی آئی سے جا کر بات کریں اور مذاکرات کریں جان بوجھ کر بانی پی ٹی ائی کی آنکھ ضائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ڈر کے مارے بانی کہے کہ میں ڈیل اور مذاکرات کرنا چاہتا ہوں، وہ کبھی نہیں کہے گا کیونکہ وہ صرف اور صرف پاکستان کے لیے کھڑا ہے اس نے سارا معاملہ اپنا اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور اللہ کے ساتھ وہ رابطے میں ہے بانی پی ٹی آئی بہت غصے میں ہیں، تین سال سے انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں علیمہ خان نے کہا کہ عید کا موقع بھی گزر گیا لیکن ہمیں تو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عید کے بعد پہلا منگل آیا ہے آج تو ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔