شہر قائد کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے، ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ہم عوامی لوگ ہیں جو بات عوام کرتی ہے ہم وہی کرتے ہیں کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے علی خورشیدی نے کہا کہ شہر میں جب لوگ ڈمپر گردی کا شکار ہو رہے تھے اس وقت مسئلے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جب ڈمپر گردی کے حادثات بڑھے تب سندھ حکومت نے تمام تر سیاسی جماعتوں کو بلایا تھا۔ ہم نے ہمیشہ مسائل کو سیاسی نہیں بنایا بلکہ حل بتایا ہم نے اس وقت بھی بتایا کہ ہم سندھ حکومت کو ڈمپر گردی کے حادثات پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ جب جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے تو عوام سوال کرتی ہے ہم کیا کریں ایسی جمہوریت کا؟ ہماری بات کسی کو بری لگتی ہے تو لگنے دو۔ پری بجٹ سیشن پچھلے سال نہیں ہوا پھر بھی پیپلز پارٹی خود کو جمہوری جماعت کہتی ہے۔