پولینڈ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

یورپی ملک پولینڈ کے تاریخی شہر کراکو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔حملہ آور نے شہر کے مصروف ترین سیاحتی مقام پر گاڑی میں سوار ہوکر شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کے مطابق واقعہ سہ پہر تقریباً 3 بجے شہر کے تاریخی مین مارکیٹ اسکوائر میں پیش آیا، جہاں سیاحوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس کے مطابق حملہ آور گاڑی چلاتے ہوئے مرکزی چوک میں داخل ہوا اور مختلف مقامات پر لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ اچانک گولیوں کی آوازیں سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور شہری جان بچانے کے لیے قریبی دکانوں اور عمارتوں میں پناہ لینے لگے۔