افغان طالبان رجیم کیخلاف بڑھتی مزاحمت، سابق نائب صدر کی رجیم پر کڑی تنقید

سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم نے طالبان رجیم کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا.افغان نیشنل موومنٹ پارٹی کے سربراہ اور افغان سابق نائب صدر مارشل دوستم نے کہا کہ طالبان کی نام نہاد امارت زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گی، یہ رجیم بالآخر اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گی.مارشل دوستم نے کہا کہ افغان عوام آزادی کی جدوجہد میں جانیں دینے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ، افغان نوجوان باشعور ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے آزادی کیلئے شہداء کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں.عبدالرشید دوستم نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افغان نوجوان ہی اب افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے.