Mon, September 7, 2026 10:28 am

آبائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھروں اور تیل کے کنوں پر حملے کیلئے تیار رہو‘ امریکہ کا 48گھنٹوں کا الٹی میٹم

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں ا?بنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوو¿ں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی ٹرمپ نے لکھا کہ غالب امکان ہے کہ ایران امریکا کا معاہدہ ہوجائے گا لیکن اگر کسی بھی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہوسکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کاروبار کے لیے نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنے ”قیام“ کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوو¿ں اور خارگ جزیرے (اور ممکنہ طور پر تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس) کو اڑا کر اور مکمل طور پر تباہ کر کے کریں گے جنہیں ہم نے جان بوجھ کر اب تک نہیں چھیڑاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے ایک نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یہ کارروائی ہمارے ان متعدد فوجیوں اور دیگر افراد کے بدلے میں ہوگی جنہیں ایران نے سابقہ حکومت کے 47 سالہ ”دورِ دہشت“ میں قتل کیا اور ہلاک کیاٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے کہا کہ اگر ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکا کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گی عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو تباہ کریں گے تاہم خدشہ ہے کہ جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے پہلے وہ تباہ کیا جائے گایہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 31 دن میں داخل ہوچکی ہے اور کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔