Mon, September 7, 2026 11:05 am

ایران جنگ کا 31 واں دن، تہران پر امریکا و اسرائیل کے شدید حملے، زمینی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ 31 ویں روز بھی جاری ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور ممکنہ زمینی جنگ کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تہران میں حکومتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حملوں کے باعث دارالحکومت میں بجلی کا نظام متاثر ہوا، تاہم ایرانی حکام کے مطابق بعد میں بجلی بحال کر دی گئی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک جانب سفارتی حل کی بات کر رہے ہیں، تاہم دوسری طرف ایران نے امریکا پر ممکنہ زمینی حملے کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے۔ ادھر پاکستان کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیںایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا بظاہر مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی زمینی حملے کی تیاری بھی کر رہا ہے، اور اگر امریکی فوج ایران میں داخل ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے مختلف شہروں جیسے کرج، شیراز، قم، آبادان اور تبریز میں حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جبکہ تبریز میں ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کی بھی خبر سامنے آئی، جسے بعد میں قابو میں لے لیا گیا۔