تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی اہم فوجی شاخ خاتم الانبیا فورس کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت یا زمینی حملے کا نتیجہ امریکی فوجیوں کی ’ذلت آمیز قید‘ کی صورت میں نکلے گاایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کئی بار ایران کے خلاف زمینی کارروائی اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے کی دھمکیاں دے چکے ہیں صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور ان کی پالیسیوں نے امریکا، یورپ اور ایشیا سمیت دنیا کے کئی خطوں کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے ٹرمپ کو غیر مستحکم اور ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو امریکی فوجیوں اور کمانڈروں کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ادھر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور جلد کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے، تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کر رہی ہے۔