مانچسٹر:برطانوی میٹ آفس کی طرف سے شدید بارشوں‘ تیز ہواﺅں اور برفباری کے ساتھ منفی 5سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرنیکی پیش گوئی کر دی ‘ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میٹ آفس کی طرف سے تنبیہ جاری کی گی ہے جس کے مطابق موسم بہار سے لطف اٹھانے والے اب ڈرامائی طو رپر حالات کی تبدیلی کا سامنا کریں گے ہفتے کے اختتام تک تیز ہوائیں ‘ بارشوں کے ساتھ برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے ‘ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا مگر اچانک موسمی تبدیلی کیلئے عوام کو تیار رہنا چاہیے ‘ اٹھارہ مارچ کو ویلز میں 20.9سینٹی گریڈ تک گرمی ریکارڈ کی گئی تھی انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ روز بھی موسم متعدل رہا جبکہ سکاٹ لینڈ میں ساحلی آندھی کے ساتھ بارش اور تیز ہواﺅں کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے کل سے اچانک موسم تبدیل ہوگا سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے برطانیہ میں بڑے حصے پر ژالہ باری اور برفباری ہوگی