شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے اندر اندر دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے جس سے مشرقی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 14 مارچ 2026 کو شمالی کوریا نے تقریباً 10 بیلسٹک میزائل سمندر کی طرف داغے یہ میزائل پیانگ یانگ کے قریب سنان علاقے سے فائر کیے گئے۔ ان میں سے ایک میزائل تقریباً 340–350 کلومیٹر تک گیا اور پھر جاپان کے سمندر میں گراچند دن پہلے بھی شمالی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جس کا مشاہدہ رہنما کم جونگ ان نے خود کیا یہ تجربہ ایک نئے جنگی جہاز سے کیا گیا تھا تاکہ اس کی بحری حملہ صلاحیت کو جانچا جا سکے جاپان اور جنوبی کوریا نے کہا کہ میزائل ان کے اقتصادی سمندری زون کے باہر گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔