سبزیوں کو نمکین پانی میں بھگو کر ان کی سطح سے کیمیکل کو کم کیا جا سکتا ہے

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سبزیوں کو نمکین پانی میں بھگو کر ان کی سطح سے کیمیکل کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے روزمرہ کی سبزیاں زیادہ صاف اور محفوظ ہو جاتی ہیںگھر میں سبزیوں کو دھونا ایک معمول کی بات ہے، مگر صرف نلکے کے پانی سے جلدی سے گزار دینا ہمیشہ کافی نہیں ہوتا۔ کھیتوں میں استعمال ہونے والی زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز)، مٹی اور جراثیم اکثر سبزیوں کی سطح پر موجود رہتے ہیںنمک پانی میں گھل کر ایک ہلکا سا محلول بناتا ہے جو سبزیوں کی سطح پر جمی مٹی، چھوٹے کیڑے اور کچھ حد تک زرعی ادویات کے ذرات کو ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے اگرچہ ایسا ممکن نہیں کہ گھر پر تمام کیمیائی اثرات مکمل طور پر ختم ہوجائیں، لیکن چند سادہ طریقوں سے انہیں کسی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔ ان ہی مو¿ثر اور آسان طریقوں میں سے ایک ہے نمک والا پانی جو زیادہ موثر ہے ‘خاص طور پرتہہ داریا باریک دراڑوں والی سبزیوں گوبھی، پھول گوبھی اور پالک کی صفائی میں یہ طریقہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ یہ طریقہ صرف سطح پر موجود کیمیکل کے ذرات کو کم کرسکتا ہے اندر جذب شدہ کیمیکلز کو صاف نہیں کرتا ہے۔