تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

کینگرو کیئر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی اموات کا خطرہ کم کر سکتا ہے: تحقیق

طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے اور کم وزن کے حامل نومولود بچوں کے لیے کینگرو مدر کیئر کا طریقہ علاج اموات اور سنگین انفیکشن کے خطرات کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔کینگرو کیئر ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کم وزن یا قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو ماں یا نگہداشت کرنے والے فرد کے سینے سے براہ راست جلد کے ساتھ لگاکر رکھا جاتا ہے۔ اس طریقے میں بچے کو بار بار اور صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور دیا جاتا ہے جبکہ طبی طور پر مناسب ہونے کی صورت میں اسے جلد اسپتال سے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس طریقہ نگہداشت سے روایتی طبی دیکھ بھال کے مقابلے میں بچوں کی اسپتال میں اموات اور سنگین انفیکشن کے امکانات کم ہوسکتے ہیں۔طبی جرنل کوکرین کے تازہ ترین جائزے میں 49 بے ترتیب کنٹرولڈ مطالعات شامل کیے گئے جن میں کم وزن یا قبل از وقت پیدا ہونے والے 7724 نومولود بچوں کا جائزہ لیا گیا۔یہ تعداد 2016 میں شائع ہونے والے سابقہ جائزے میں شامل مطالعات کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ سابقہ جائزہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طبی رہنما ہدایات کی تیاری میں بھی معاون ثابت ہوا تھا۔
بچوں کی صحت کے لیے اہم فوائد
تحقیق کے نتائج کے مطابق کینگرو کیئر روایتی نگہداشت کے مقابلے میں کئی اہم طبی فوائد فراہم کرسکتی ہے۔اس طریقے سے اسپتال میں بچوں کی اموات کا خطرہ کم ہونے کا امکان ہے جبکہ اسپتال میں داخلے کے دوران لاحق ہونے والے انفیکشن اور خون میں انفیکشن (سیپسس) کے خطرات بھی کم ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کینگرو کیئر سے بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلانے کی شرح میں اضافہ اور جسم کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجانے )یعنی ہائپوتھرمیا( کے واقعات میں کمی بھی آسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ خصوصاً ان بچوں کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے جو قبل از وقت پیدائش یا کم وزن کی وجہ سے صحت کے مختلف مسائل کا شکار ہونے کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔