تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق اور طبی شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ دمہ اور پھیپھڑوں کی دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو فلو لاحق ہونے کی صورت میں موت کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں تقریباً سات گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد دمہ یا پھیپھڑوں کی کسی دوسری بیماری کا شکار ہیں لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد فلو سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوا رہی حالانکہ ویکسینیشن انہیں بیماری کی سنگین پیچیدگیوں اور اسپتال میں داخلے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔لنگ ہیلتھ ٹاسک فورس کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ موسم سرما کے دوران صرف انگلینڈ میں فلو ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ افراد کو اسپتال میں داخل ہونے سے بچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 26-2025 کے دوران 65 سال سے کم عمر دائمی سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد میں سے صرف 47 فی صد نے فلو سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی یعنی نصف سے بھی کم مریض ویکسینیشن سے مستفید ہوئے۔ماہرین کے مطابق دائمی سانس کی بیماریاں طویل عرصے تک برقرار رہنے والی طبی کیفیات ہیں جو پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو متاثر کرتی ہیں، جس سے مریضوں کو سانس لینے اور جسم میں آکسیجن کی مناسب فراہمی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ان بیماریوں میں دمہ اور کرونک آبسٹرکٹو پلمونری ڈیزیز نمایاں ہیں۔ دمہ میں سانس کی نالیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے جبکہ سی او پی ڈی میں مستقل نقصان کے باعث سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔فلاحی تنظیم استھما اینڈ لنگ یو کے کے مطابق مریضوں میں فلو ویکسین لگوانے کی کم شرح کی ممکنہ وجوہات میں ویکسین تک رسائی میں مشکلات اور ویکسین کے حوالے سے عوامی عدم اعتماد شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق پھیپھڑوں کے دائمی امراض میں مبتلا افراد کے لیے فلو سے بچاؤ کی ویکسینیشن خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انفلوئنزا ان کی پہلے سے متاثرہ سانس کی صحت کو مزید خراب کر سکتا ہے۔