فالج کے امکانات کم کرنیکی طرف پیش قدمی :مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلئے نئی تکنیک وضع

سائنس دانوں نے ایک نئی تکنیک دریافت کی ہے جس کے ذریعے فالج کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے دل کے اوپری حصے میں بائیں جانب ایک پاو¿چ لگا ہوتا ہے جس کو ‘لیفٹ ایٹریل اپینڈج’ کہتے ہیں جب دل بے ترتیب دھڑک رہا ہوتا ہے تو خون معمول کے مطابق بہنے کے بجائے اس پاو¿چ میں جمع ہو کر ٹھہر جاتا ہے اور خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں محققین حال ہی میں ایک نئی تکنیک سامنے لائے ہیں جس میں دل میں مقناطیسی گائیڈڈ لیکوئڈ دل میں داخل کیا جاتا ہے جو پاو¿چ کو اندر سے مضبوطی سے سِیل کر دیتا ہے اس تکنیک (جو ابھی تک صرف جانوروں پر آزمائی گئی ہے) کی ابتدائی آزمائش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ طریقہ ایک دن ایٹریل فِبریلیشن میں مبتلا لوگوں میں اسٹروک کے خطرات کو کم کر سکے گا اس وقت اس مرض میں علاج مو¿ثر تو ہیں لیکن ان میں کچھ نقائص ہیں۔ موجودہ وقت میں زیادہ تر مریضوں کو خون پتلا کرنے کی ادویات دی جاتی ہے۔ یہ ادویات خون کے لوتھڑا بننے کی صلاحیت اور اسٹروک کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔