صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے، خاص طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے بچاو مزید اہم ہو جاتا ہے اب ایک نئی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے جدید تحقیق کے لیے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کے تحت جمع کیے گئے تقریباً 23 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران یہ دیکھا گیا کہ نیند کا دورانیہ بلڈ گلوکوز کے افعال پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، اور کیا ہفتہ وار تعطیلات میں زیادہ نیند لینے سے بھی کوئی مثبت اثر پڑتا ہے نتائج سے معلوم ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاو کے لیے ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے اور 19 منٹ کی نیند بہترین سمجھی جاتی ہے، جبکہ ہفتہ وار چھٹی کے دن تقریباً 8 گھنٹے سونا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے