ہندوستانی اداکارسلمان خان ایک تقریب کے دوران ہجوم میں پھنس گئے جس کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تو مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی خاص طور پر حالیہ قتل کی دھمکیوں کے پس منظر میں ان کی سیکیورٹی پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیںیہ واقعہ ممبئی کے قریب تھانے کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں اداکار مداحوں سے ملنے پہنچے دیکھتے ہی دیکھتے ہجوم اس قدر بڑھ گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے حالات سنبھالنا مشکل ہوگیا اور کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہوگئی یکیورٹی ٹیم ہجوم کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہی، جس کے بعد پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے سلمان خان کو اپنے حصار میں لے کر محفوظ مقام تک منتقل کیا۔