پاکستان شوبز سے وابستہ علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی انسٹاگرام پر صبور علی نے یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں جبکہ ننھی سرینا کو کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیںاپنی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ اس کے ننھے رونے کو پہچاننے سے لے کر اس کی خاموش ضروریات کو سمجھنے تک اور بے خواب راتوں سے لے کر اس کی گرمجوش آغوش تک ہر لمحہ ایک جادو کی مانند رہا ہے یہ پہلی سالگرہ کی پوسٹ تاخیر سے شیئر کی گئی کیونکہ وہ اس بات پر غور کر رہے تھے کہ اس خوبصورت لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا صرف اپنے دل کے قریب رکھیں صبور علی اور علی انصاری نے 2022 میں شادی کی تھی اور تب سے وہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں