لاہور:پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا گیا جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے مجھ سے شو پر یہ سوال کیا ہے رابعہ انعم نے کہا کہ ‘میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاو¿ں گی لیکن یہ سچ ہے، ا±س ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی ریسرچ کی بھی داد دی اور بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھاکچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا تھا اور پھر یہ نہیں ہوسکا