گجرات(فرقان شاہدسے)ممتاز اوورسیز پاکستانی شخصیت چوہدری آصف گجر کی طرف سے چوہدری عمار چوہان کی بارسلونا آمد کی خوشی میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈنر کی تقریب مائی پنجاب ریسٹورنٹ بارسلونا پر منعقد ہوئی۔ ڈنر میں آنے والے مہمانوں کا استقبال چوہدری آصف گجر اور چوہدری علی گجر نے کیا۔ اس موقع پر فیصل اقبال‘ یاسر اقبال‘ حمزہ علی‘ عبد اللہ خان‘ چوہدری اسامہ‘ ملک نقاش‘ چوہدری زین وینس‘ امیر حمزہ‘ سید عمران شاہ‘ چوہدری ثقلین ودیگر موجود تھے۔ چوہدری عمار چوہان اور تمام دوستوں نے چوہدری آصف گجر کی مہمان نوازی اور گرینڈ افطار ڈنر پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

