تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

معدنی وسائل کی تلاش، پاکستان اور برطانیہ میں تعاون کا معاہدہ تیار

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ نے معدنی وسائل کی تلاش، ارضیاتی تحقیق اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ تیار کرلیا۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پراس شراکت داری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور معدنی شعبے میں پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔اعلامیے کے مطابق برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان مجوزہ معاہدے کے تحت ارضیاتی نقشہ سازی، تحقیق، ڈیٹا شیئرنگ اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور شفاف ترقی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور ماحول دوست کان کنی کو فروغ دینا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیاکہ برطانیہ کی مالی معاونت سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے عملے نے سولہ ہفتوں کی تکنیکی تربیت بھی مکمل کر لی۔تربیت کے دوران ڈیجیٹل ارضیاتی سروے، معدنی نمونوں کے تجزیے، فضائی جیو فزکس اور جدید نقشہ سازی کی مہارتیں فراہم کی گئیں۔