صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے خطیر سرمایہ کاری پر زور دینے کا عمل جاری

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں آپ کی ذاتی معلومات جیسے نام، فون نمبر اور گھر کا پتہ بعض کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کیے جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یہ کمپنیاں، جنہیں عام طور پر ڈیٹا بروکرز کہا جاتا ہے، اکثر صارفین کی معلومات مختلف افراد یا اداروں کو فراہم کر تی ہیں، جن میں ہیکرز، سابق پارٹنر یا ٹیلی مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہو سکتی ہیںگوگل کی ایک مفت سروس ہے جسے ’رزلٹس اباو¿ٹ یو‘ کہا جاتا ہے اور یہ آن لائن معلومات کے خطرے سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے گوگل مسلسل انٹرنیٹ پر موجود مواد کو اسکین کرتا رہتا ہے تاکہ اپنے سرچ انجن کو بہتر بنایا جا سکے، اور اس دوران صارفین کی بعض حساس معلومات بھی اس کے ڈیٹا میں شامل ہو جاتی ہیں جو آپ خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ معلومات نادانستہ طور پر آپ کو مختلف خطرات میں ڈال سکتی ہیں۔ تاہم، ’رزلٹس اباو¿ٹ یو‘ کے ذریعے صارف آسانی سے ایک بٹن دبا کر اپنی ذاتی معلومات کے لنکس گوگل سرچ سے ہٹا سکتے ہیں یہ فروخت کیا گیا ڈیٹا یا ذاتی معلومات آپ کے تحفظ کو خطرے میں ڈال دیتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ایسا ٹول دستیاب ہے جو صارفین کی ذاتی معلومات کے حصول یا تلاش کو ڈیٹا بروکرز کے لیے مشکل بنا دیتا ہے دلچسپ بات یہ کہ کیلیفورنیا کے رہائشی مفت سرکاری پلیٹ فارم ’ڈراپ‘ کے ذریعے ایک ساتھ ہزاروں ڈیٹا بروکرز سے معلومات حذف کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔