غیر قانونی ہجرت اور قانونی پیچیدگیوں پر آگاہی کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد

گجرات:اے سی عبدالقدیر زرکون نے زمیندار کالج گجرات میں طلبہ اور ان کے والدین کے ہمراہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا۔سیمینار کا مقصد شرکاءکو غیر قانونی ہجرت کے خطرات، قانونی پیچیدگیوں اور ممکنہ سزا¶ں سے آگاہ کرنا اور محفوظ و قانونی ذرائع اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ نہ صرف جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ مستقبل کو بھی داو پر لگا دیتی ہے۔اے سی گجرات نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک جانے کے لیے صرف قانونی راستہ اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ ایجنٹ یا غیر مستند ذریعے سے گریز کریں۔ واک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کا پیغام دیا گیا۔

خاص خبریں