گجرات:ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب نے ضلعی امیر چوہد ری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ کی سفارش پر راجہ نعیم خاور کو انکی اعلیٰ جماعتی خدمات کے اعتراف میں گجرات سٹی میں جماعت اسلامی کا امیر مقرر کردیا قبل ازیں سابق ضلعی صدر الخدمت فاﺅنڈیشن راجہ ساجد شریف بطور سٹی امیر جماعت اسلامی خدمات سر انجام دے رہے تھے ‘ راجہ نعیم خاور نے تقرری پر صوبائی اور ضلعی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اہم ذمہ داری ملنااعتماد کا اظہار ہے جس پر وہ خدا کے حضور سربسجود ہیں ‘ جماعت کو منظم ‘ متحد اور متحرک کرنے کیلئے پوری دیانتداری کیلئے وہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے