ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی ایئر لائنز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ صنعت کار بھی اس پیش رفت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے بتایا ہے کہ مسافروں کے لیے خوشخبری موجود ہے ہم دو نئی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن جلد شروع ہوگاپاکستان سے روزانہ تقریباً 90 ہزار سے ایک لاکھ مسافر اندرون و بیرون ملک سفر کرتے ہیں پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ایئر لائنز عنقریب اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جس سے مسافروں اور صنعت کاروں دونوں کو سہولت میسر آئے گی ابتدائی طور پر ایئر کراچی لاہور، اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، کوئٹہ اور پشاور کے لیے ڈومیسٹک پروازیں چلائے گی جبکہ ایک سال بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ ایئر لائنز نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے روزانہ تقریباً 90 ہزار سے ایک لاکھ مسافر اندرون و بیرون ملک سفر کرتے ہیں، جو فلائی جناح، پی آئی اے اور متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرتے ہیں پاکستان میں ایئر کارگو کے شعبے میں طویل عرصے سے غیر ملکی ایئر لائنز کا غلبہ رہا ہے، تاہم مقامی کمپنیوں کے میدان میں آنے سے نہ صرف مسابقت بڑھے گی بلکہ ملکی صنعت اور برآمدات کو بھی فروغ ملے گا