ملک ہاکی کلب بحرین نے ہنگری ہیمرز ہاکی کلب کو شکست دے کر 6 اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دبئی (شیخ طارق ندیم) بحرین ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ہنگری ہیمرز ہاکی کلب کی میزبانی میں 6 فروری 2026، جمعۃ المبارک کو ایچ پی سی اے گراؤنڈ میں منعقدہ 6-اے-سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میچ انتہائی جوش و خروش سے کھیلا گیا۔
ملک ہاکی کلب بحرین نے حتمی مقابلے میں ہنگری ہیمرز کو چار ایک سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار ہاکی کا مظاہرہ کیا اور شائقینِ سے داد وصول کی۔ٹورنامنٹ میں ملک ہاکی کلب، ملک گرین ہاکی کلب، محرق فور ملک کلب اور میزبان ہنگری ہیمرز ہاکی کلب نے حصہ لیا۔ بحرین بھر کی ٹیموں کو مدعو کیا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر ہنگری ہیمرز کے پرجیتاور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا ٹائٹل عبداللہ منیب (محرق فور ملک کلب) نے اپنے نام کیاٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ملک میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو مقابلے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو بحرین ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرافیاں اور تمغے پیش کیے گئے