جرمنی :الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تقریب

فرینکفرٹ (رپورٹ: زاہد چوہدری) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان کی بڑی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے اہتمام سے تقریب کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر محمد عبدوس شکور اور جنرل سیکٹری سید وقاص جفری تھے نائب صدر عبدوس شکور نےاپنے خطاب میں بہت تفصیل کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی پاکستان میں فاؤنڈیشن اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ اُن کا کہنا تھا اس وقت 32 ہزار یتم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے جو پورے پاکستان کے مختلف شہروں سے ہیں ۔ یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی گئی کے آپ الخدمت فاؤنڈیشن کے ممبر بنیں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ پاکستان میں یتم بچوں بیواؤں اور غیربیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے تقریب میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت دی ۔ اس موقع پر معروف صحافی اور صدر POAF اعجاز حسین پیارا کو کمیونٹی خدمات پر میڈل دیا گیا چوہدری اسد کو بھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میڈل دیا گیا ۔ تقریب میں آئے مہمانوں کا منتظمین کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا تقریب کا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اسد نے کیا تھا ۔ جسے مہمانوں نے خواب سہرا۔