مبینہ طو رپر گھریلو تشد دسے بچہ ہلاک‘ سوشل سروسز کیخلاف معاملہ عدالت پہنچ گیا

بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی ایک ورکر کی نشاندہی کے باوجود سوشل سروسز نے ایک ایسے بچے کے طبی معائنے سے انکار کر دیا جو بعد ازاں مبینہ طو رپر والدین کے ہاتھوں قتل ہو گیا برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاملے کی سماعت کئی سال بعد عدالت میں شروع کر دی گئی ہے ہیلتھ کیئر وزیٹر زینا گراہم نے اسٹافورڈ کراو ن کورٹ کو بتایا کہ اس نے سماجی خدمات کی ٹیم کو اس بچے کو آنیوالی شدید گہر ی چوٹوں کی طرف نشاندہی کی تھی مگر سوشل سروسز اس بچے کا طبی معائنہ کرنے میں ناکام رہی ‘ مارچ 2022 میں ماں ایمی کلارک کے گھر کے دورے کے دوران بچے کے ہونٹوں کے گرد نظر آنیوالے خون کے نشانات دیکھے مگر سماجی خدمات نے نشاندہی کے باوجود مختلف نقطہ نظر اختیار کیا پانچ یوم بعد وہ بچہ فوت ہوگیابچے کے والد مسٹر شان جیفرسن برچ کورٹ والسال اور ایمی کلارک نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کی موت کے قطعی ذمہ دار یا سبب نہیں ہیں۔

خاص خبریں