Sat, November 28, 2026 10:32 pm

عینا آصف اور اذان سمیع خان کی آن اسکرین جوڑی پر ناظرین ناخوش، سوالات اٹھا دیے

پاکستانی اداکارہ عینا آصف اور اداکار اذان سمیع خان کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔نجی ٹی وی کے آنے والے ڈرامے میں عینا آصف اور اذان سمیع خان ایک دوسرے کے مقابل رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر ناظرین اعتراض کر رہے ہیں۔ڈرامے کی ہدایتکاری علی فرحان انچن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی زاہد خان نے لکھی ہے۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نیازی، وشمہ فاطمہ، نوال پرویز ملک اور نوشین شاہ بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عینا آصف اپنے ساتھی اداکار کے مقابلے میں بہت کم عمر دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں دونوں کو رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔بعض صارفین نے آئینہ آصف کو اسکرپٹ کے انتخاب میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کا کردار آئینہ آصف کے لیے زیادہ موزوں ہوتا۔