عالم پور گوندلان سوسائٹی ناروے کی جانب سےسفیر پاکستان عاصم علی خان کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام

اوسلو (نوشین صغیر) عالم پور گوندلان سوسائٹی ناروے کی جانب سےپاکستان کے نئے سفیر عاصم علی خان کے اعزاز میں ہیرا ریسٹورنٹ پر پرتکلف استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت ناروے میں مقیم ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ سفیر پاکستان عاصم علی خان کا تقریب میں پہنچنے پر عالم پور گوندلان سوسائٹی ناروے کے صدر سمیت عہدیداران و ذمہ داران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر سفیر عاصم علی خان نے شکریہ ادا کیا۔