تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی ٹیسٹ: کمارا کے 4 شکار، پاکستان کی برتری 100 رنز سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی برتری 123 رنز تک پہنچا دی۔پاکستان نے 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو اذان اویس گزشتہ روز کے اسکور میں کسی اضافے کے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔سعود شکیل نے نائٹ واچ مین ثاقب خان کے ہمراہ 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 24 رنز بناکر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔بعد ازاں ثاقب خان 37 اور سلمان علی آغا 21 رنز بنا کر چلتے بنے۔کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں۔ غازی غوری 8 اور عامر جمال ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 4، اسیتھا فرنانڈو نے 2 اور پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستانی بولرز نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو صرف 98 پر آل آؤٹ کردیا۔یہ راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے جبکہ یہ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف چوتھا کم ترین اسکور بھی ہے۔کپتان کوشال مینڈس (32) اور سونل دینوشا (21) کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔لاہیرو یوڈارا 4، پاسندو سوریابندارا 2، دنیش چندیمل 7، کامندو مینڈس 8 اور دھننجیا ڈی سلوا ایک، ملن رتھنائیکے صفر، پرباتھ جے سوریا 3 اور لاہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ اسموگ کے باعث لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپن آل راؤنڈر عرفات منہاس کی جگہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دلشان مدھوشنکا کی جگہ پرباتھ جے سوریا کی واپسی ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب روشنی اور بارش کے باعث تقریباً 140 اوورز کا کھیل متاثر ہوا تھا اور کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔