ایران کی جانب سے امریکی سرزمین پر ممکنہ حملے کا خطرہ، امریکا نے تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن: امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی جانب سے اپنی سرزمین پر ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہ ہے اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔الجزیرہ کے مطابق مارک وین مولن نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو روزانہ دی جانے والی بریفنگز میں ایران سے متعلق ممکنہ خطرات اور دھمکیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ ایرانی خطرات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے کہا کہ امریکا میں سکیورٹی ادارے ہر روز ان خطرات کا جائزہ لیتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی کے مطابق ان کا محکمہ محکمہ جنگ کے ساتھ براہِ راست رابطے اور تعاون کے ذریعے ممکنہ خطرات کی نگرانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسی اطلاعات محض قیاس آرائی یا غیر مصدقہ گفتگو پر مبنی ہوتی ہیں، تاہم امریکی ادارے کسی بھی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پیشگی تیاری برقرار رکھتے ہیں۔مولن کا مزید کہنا تھا کہ بعض خطرات سے متعلق معلومات عوامی سطح پر سامنے آنے سے پہلے ہی امریکی حکام کے علم میں تھیں۔