وکی کوشل کترینہ کیف کو کس بات پر بار بار ٹوکتے ہیں؟

کراچی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل نہ صرف ان کی زندگی میں سکون کا باعث ہیں بلکہ کام اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔کترینہ کیف کے مطابق وہ اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے کام میں اس قدر مصروف رہتی ہیں کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اتوار کے روز بھی کام سے متعلق گفتگو جاری رہتی ہے۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وکی کوشل انہیں بار بار یاد دلاتے ہیں کہ اب فون ایک طرف رکھ دیں اور کام سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے لیں۔کترینہ کیف نے اپنے شوہر کو انتہائی معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکی کوشل ان کی زندگی میں سکون کا باعث ہیں اور انہیں کام اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری، کاروبار اور خاندانی زندگی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے خود کو وقت دینا بھی ضروری ہے۔ ہر ذمہ داری کے ساتھ توازن پیدا کرنے میں وقت لگتا ہے، اس لیے مشکل وقت میں خود پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے بجائے اپنے ساتھ نرمی برتنی چاہیے۔ کترینہ کیف نے اس توقع کو مسترد کر دیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو فوری طور پر اپنے سابقہ لُک میں واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا، “واپس کہاں جا نا ؟ کس چیز میں واپس جانا ؟” انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنے دل کی گہری خواہش کو پورا کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے تو میں واپس کیوں جانا چاہوں گی؟۔کترینہ نے کہا کہ وکی اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ایک باپ کے طور پر پوری ذمہ داری لیتے ہیں، وہ ایک باپ کے طور پر لاجواب ہیں، جب وہ میرے اور بیٹے کے ساتھ ہوتے ہیں، وہ اس وقت پوری طرح موجود ہوتے ہیں۔ چاہے وہ تھکے ہوں وہ ہمیں اپنی پوری توجہ دیتے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے بیٹے ویان کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی تھی۔